بی جے پی بھرتی نکالنے کے بجائے چربی نکالنے کی بات کرنے لگی:پرینکا گاندھی واڈرا

   

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پیر کو دارالحکومت لکھنؤ میں اسمبلی انتخابات کے لیے اعلان کردہ پارٹی امیدواروں کی حمایت میں روڈ شو کیا۔پرینکاگاندھی نے کہاہے کہ یوگی کہتے ہیں کہ چربی نکال دیں گے،ہم پوچھتے ہیں کہ بھرتی کب نکالیں گے۔کانگریس نوجوانوں کوتقرریاں دے گی۔ بخشی کا تالاب حلقہ سے کانگریس امیدوار للن کمار کی حمایت میں چنہٹ علاقے میں روڈ شو شروع کیا۔ اس دوران حامیوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور لوگوں نے ان کا استقبال بھی کیا۔کمار نے بتایاہے کہ اس دوران پرینکاگاندھی نے موقع پر موجود لڑکیوں اور خواتین کولڑکی ہوں، لڑ سکتی ہوںکے الفاظ کے ساتھ کلائی بینڈبھی دیا۔پرینکا کا یہ روڈ شو لکھنؤ کے مختلف علاقوں سے گزرا۔لکھنؤ میں اسمبلی انتخابات کے چوتھے مرحلے کے تحت 23 فروری کو ووٹنگ ہوگی۔ سال 2017 کے آخری اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے لکھنؤ کی موہن لال گنج سیٹ کو چھوڑ کر تمام آٹھ سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔