بی جے پی رکن اسمبلی اوردیگر 60کے خلاف کویڈ قواعد کی خلاف ورزی کا مقدمہ۔ مہارشٹرا

,

   

بی جے پی رکن اسمبلی کی بیٹی کی شادی کے بعد منعقدہ تقریب کے دوران لوگوں نے نہ صرف کویڈ قواعد کی خلاف ورزی کی بلکہ انہوں نے ماسک تک نہیں پہنا تھا


پونا۔بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی او ر دیگر 60لوگوں پرمنگل کے روز پونے شہر کے قریب بھوساری میں مذکورہ رکن اسمبلی کی بیٹی کی شادی کے بعد منعقدہ تقریب کے دوران مبینہ طورپر کویڈقواعد کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کیاگیاہے۔

پمپری چنچواڑ کے رکن اسمبلی مہیش لنڈگی کا ایک ویڈیو سوشیل میڈیاپر وائیرل ہورہا ہے جس میں وہ دیگر لوگوں کے ساتھ رقص کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

مہارشٹرا پولیس ایکٹ کی دفعہ 37(1)اور تین کے علاوہ کویڈقواعد کی دفعہ 188‘269کی خلاف ورزی کے مقدمات رکن اسمبلی لنڈگی اور دیگر 60لوگوں پر بھوساری پولیس اسٹیشن میں درج کیاگیاہے۔

پولیس کے مطابق شاد ی کی تقریب میں شریک افراد نے نہ صرف کویڈقواعد کی خلاف ورزی کی بلکہ ماسک بھی نہیں پہنا تھا۔

پولیس کمشنر کرشنا پرکاش کی ہدایت پر کاروائی کی گئی ہے۔ کویڈ وباء پر قابو پانے کے لئے مہارشٹرا میں ریاست گیر لاک ڈاؤن میں 15جون تک کی توسیع کردی گئی ہے۔

چیف منسٹرادھاؤٹھاکرے نے اتوار کے روز کہاکہ ”لاک ڈاؤن میں 15دنوں کی توسیع کردی گئی ہے‘ جواب سے15جون تک نافذ رہے گا’اضلاعوں میں معاملات کی تعداد پر انحصار کرتے ہوئے نرمی اور تحدیدات میں کمی نافذ لائی جائے گی“۔

ریاست محکمہ صحت کے بموجب مہارشٹرا میں پیر کے روز 15,077کویڈ کے تازہ معاملات اور184اموات درج کئے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ یر کے روز 33000لوگ اس وباء سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ درایں اثناء مہارشٹرا میں کویڈ کے فعال معاملات کی تعداد2,53,367رہی ہے۔