بی جے پی رکن پارلیمنٹ باپو راؤ کی گورنر سوندرا راجن سے ملاقات

   

حیدرآباد۔/29 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) عادل آباد کے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ایس باپو راؤ نے آج راج بھون میں گورنر ڈاکٹر ٹی سوندرا راجن سے ملاقات کی۔ انہوں نے گورنر سے درخواست کی کہ ان کے اختیار میں موجود پانچویں شیڈول پر عمل آوری یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی تقسیم کیلئے حکومت نے جی او 317 جاری کیا ہے جس سے آدی واسی اور گریجن ملازمین کے ساتھ سخت ناانصافی ہوگی۔ پانچویں شیڈول کو نظرانداز کرتے ہوئے حکومت نے احکامات جاری کئے۔ گورنر سے اس سلسلہ میں نمائندگی کی گئی تاکہ گریجن اور آدی واسی طبقات کا تحفظ ہو۔ جی او317 کے تحت گریجن اور آدی واسیوں کیلئے نئے گائیڈ لائنس جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ گورنر کو 9 جنوری کو بھدرا چلم میں منعقد ہونے والے آدی واسی مہیلا سمیلن میں شرکت کی دعوت دی گئی۔ر