بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرگیہ ٹھاکور کینسر کے مرض میں مبتلا۔ ایمس میں شریک۔ آنکھوں کا علاج بھی جاری

,

   

نئی دہلی: مدھیہ پردیش ریاست کے شہر بھوپال کی بی جے پی رکن پارلیمنٹ پرگیہ ٹھاکور کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئی ہیں۔ وہ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) دہلی میں زیر علاج ہیں۔ علاوہ ازیں وہ اپنی آنکھوں کا بھی علاج کروارہی ہیں۔ بی جے پی کے ترجمان راہل کوٹھاری نے یہ بات بتائی۔ واضح رہے کہ کچھ دن قبل پرگیہ ٹھاکور کے حلقہ پارلیمان ان کی گمشدگی کے پوسٹر س چسپاں کئے گئے تھے۔خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق بی جے پی ترجمان ان کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ پرگیہ ٹھاکور دہلی میں کینسر اور آنکھوں کا علاج کروارہی ہیں۔

وہ پارٹی کارکنوں سے بذریعہ فون مسلسل رابطہ میں ہیں۔ ان کے حلقہ میں کئے جارہے مختلف فلاحی کاموں سے وہ واقفیت حاصل کررہی ہیں۔ مستحقین میں غذائی اجناس و ضروریہ اشیاء کی تقسیم کا کام کیا جارہا ہے۔ رکن پارلیمنٹ نے بائرا گڑھ علاقہ میں ایک موبائل ہاسپٹل کا بھی انتظام کروایا ہے۔