بی جے پی سے قربت پر بی آر ایس سے استعفیٰ : ناگیندر

   

حیدرآباد ۔ 29 ۔ مارچ (سیاست نیوز) بی آر ایس سے کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والے ڈی ناگیندر نے انکشاف کیا کہ کے سی آر نے ان سے کہا تھا کہ بی آر ایس بی جے پی کے ساتھ دوستی کرلے گی ۔ دانم ناگیندر نے کہا کہ انہوں نے اس سلسلہ میں کے سی آر سے وضاحت طلب کی تھی کہ وہ کس طرح بی جے پی سے دوستی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس سے استعفیٰ کی ایک اہم وجہ پارٹی کا بی جے پی کی طرف جھکاؤ ہے۔ ناگیندر جو خیریت آباد سے بی آر ایس کے رکن اسمبلی ہیں ، کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی۔1