بی جے پی سے ملا درد کانگریس دور کریگی:ڈگ وجئے

   

بھوپال، 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) مدھیہ پردیش کی بھوپال پارلیمانی سیٹ سے کانگریس کے امیدوار اور سابق وزیراعلی دگ وجے سنگھ نے آج کہا کہ ریاست کے لوگوں کو بھارتیہ جنتاپارٹی کی حکومت سے جو درد ملا ہے ، کانگریس اسے دور کرے گی۔سنگھ نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹ میں کہا کہ بی جے پی حکومت نے عوام کو جو درد دیا ہے ، ہم اسے دور کریں گے ۔ ریاست میں کانگریس حکومت ہر سیکٹر کی صنعتوں کے لئے ایک الگ پالیسی بنا رہی ہے ۔ صنعتوں کی ضرورت پوری کرنے کے لئے کام کے نظام میں تبدیلی لائیں گے۔انہوں نے الزام لگایا کہ نریندر مودی حکومت کی نوٹ بندی اور جی ایس ٹی نے صنعتوں کی کمر توڑ دی۔ بی جے پی حکومت صنعتی ترقی کی باتیں کرتی رہی اور ریاست کے پیتھم پور اور منڈی دیپ جیسے اہم صنعتی علاقوں میں ہزاروں مزدوروں کی تخفیف کردی گئی۔