ممبئی۔برسراقتدار مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے خلاف زہر اگلتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ نارائن رانے نے ہفتے کے روز ریاست مہارشٹرا میں صدر راج کے نفاذ کی مانگ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مذکورہ ایم وی اے انتظامیہ تمام محاذ وں پر ناکام ہوگیاہے۔
رانے نے کہاکہ وہ صدر آر این کویند اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو مکتوب لکھ کر صدر راج کی مانگ کریں گے کیونکہ ایم وی اے حکومت کے چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے تمام محاذوں پر ناکام ہوگئے ہیں۔
انہو ں نے کہاکہ انتیلیا دھماکو اشیا معاملہ اور کاروباری مانسکھ ہیران کی تشویش ناک موت ریاست میں نظم ونسق مشنری کے تباہ ہوجانے کی ایک مثال ہے۔
انہوں نے کہاکہ ”اس حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد ریاست میں عورتوں کے خلاف جرائم میں اضافہ ہوا ہے“۔
رانے نے اشارہ دیتے ہوئے کہاکہ مہارشٹرا میں کویڈ19کے معاملات کو حل کرنے کی ریاست نااہل ثابت ہوئی ہے اور اموات اورمعاملات دونوں میں سرفہرست ہے‘ اس کے علاوہ ریاست کی معیشت پوری طرح تباہ ہوگئی ہے۔