بی جے پی قائد کی اپنی بہو پر دست درازی

   

پولیس میں شکایت درج، لیڈر کا ارتکاب جرم سے انکار
مظفر نگر ۔ (یو پی ) ۔ 31 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) پولیس کے بیان کے بموجب بی جے پی کے ایک لیڈر اور علاقائی سکریٹری مہیش شرما کو اپنی بہو کے ساتھ جنسی ہراسانی کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ تاہم مہیش چند شرما نے اس الزام کی تردید کردی اور کہا کہ انہیں جھوٹے کیس میں بڑے بیٹے اور بہو کے درمیان جائیداد کے تنازعہ کے سبب پھنسایا گیا ہے ۔ ترجمان پولیس نے بتایا کہ شرما کے خلاف کسی بھی عورت پر کسی گھناونے مقصد سے حملہ کرنے اور اس کی عزت تار تار کرنے کے ارادے سے متعلق دفعہ 354 کے تحت کیس درج کرلیا گیا ۔ یہ کیس ان کی بہو کی جانب سے گزشتہ جمعہ کو شکایت درج کروانے کے باعث کیا گیا ۔ شرما کی بہو کو طبی معائنے کے لئے بھیج دیا گیا ہے ۔ ایک علحدہ واقعہ میں 5 آدمیوں نے ایک عورت کا جنسی استحصال کیا ۔ جنسات پولیس چوکی کی حدود میں مغربی یو پی میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ مذکورہ پانچوں آدمیوں کے خلاف کیس درج کرلیا گیا ہے مگر یہ لوگ مفرور ہیں۔