بی جے پی قومی قیادت کیلئے تلنگانہ گیٹ وے آف ساوتھ

   

حکومت گرانے کیلئے ٹی آر ایس میں کٹی کٹپا موجود، ڈاکٹر لکشمن کا دعویٰ
حیدرآباد ۔9 جولائی (سیاست نیوز) بی جے پی کے رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر کے لکشمن نے کہا کہ مہاراشٹرا کی طرح تلنگانہ میں بھی ٹی آر ایس اقتدار سے بیدخل ہوجائے گی۔ انہوں نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ ٹی آر ایس میں بھی کی ’’کٹپا‘‘ موجود تھے جو حکومت کو گرانے میں بی جے پی کا ساتھ دینے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ کونڈا ویشویشور ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت محض ایک ٹریلر ہے ابھی پوری پکچر باقی ہے۔ ڈاکٹر لکشمن نے کہا کہ بی جے پی کی قومی قیادت تلنگانہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا تلنگانہ کو گیٹ وے آف ساوتھ کی حیثیت سے دیکھ رہے ہیں۔ دوباک، حضورآباد اور جی ایچ ایم سی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کے بعد طبقاتی اور خاندانی سیاسی جماعتیں بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی ہیں۔ حکومت کے ناکامیوں کی عوام سے توجہ ہٹانے کیلئے چیف منسٹر کے سی آر قومی جماعت تشکیل دینے کی ڈرامہ بازی کررہے ہیں۔ آئندہ ریاست میں جب بھی انتخابات ہوں گے بھاری اکثریت سے بی جے پی حکومت تشکیل دے گی۔ تلنگانہ میں بی جے پی ہی ٹی آر ایس کا متبادل ہے۔ کانگریس کا کوئی وجود نہیں ہے۔ن