بی جے پی لیڈران نے کجریوال کے مکان پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو توڑ دیا۔ دہلی سی ایم او

,

   

نئی دہلی۔ چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کے گھر کے باہر دھرنے پر بیٹھے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے مذکورہ قائدین نے وہاں گھر کے باہر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو توڑدیاہے‘ مذکورہ چیف منسٹر افیس(سی ایم او) نے اتوار کے روز یہ بات بتائی ہے۔

ایک بیان میں جو کہا ہے سی ایم او نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ”بی جے پی لیڈران چیف منسٹر کے گھر پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کو احتجاجی دھرنے کے دوران توڑ دیاہے“۔

میونسپل کارپوریشن دہلی(ایم سی ڈی) کے مذکورہ میئروں اور میونسپل کارپوریشن کے لیڈران کجریوال کے گھر کے باہر اپنا احتجاج دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ان کا مسلسل اس بات کا مطالبہ ہے کہ دہلی حکومت کی جانب سے ایم سی ڈی کے 13000کروڑ بقایہ جات کی فوری حوالگی عمل میں لائے۔

مذکورہ بی جے پی ممبرس نے بھی اتوار کے روز ملک کی قومی درالحکومت کے مختلف حصوں میں احتجاجی دھرنا منظم کیاہے۔

دہلی پولیس نے 10ڈسمبر کے روز چھ لوگوں کو اس وقت گرفتار کیا جب جمعرات کے روز سیسوڈیا کے گھر پر ”بی جے پی غندڈں“ کے مبینہ حملہ کی ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا کے سکریٹری سی ارویندر کی جمعرات کے روز شکایت کی تھی۔

دہلی پولیس نے کہا ہے کہ تحقیقات جاری ہے اور ضروری دفعات کے تحت جرائم کا اندراج عمل میں لایاجائے گا۔