مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی شیوراج سنگھ حکومت میں تنازعہ کم ہونے کا نام نہیں لے رہاہے۔سینئر بی جے پی لیڈر اوما بھارتی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ریاست میں شراب بندی کو نافذ کرنے کامطالبہ کرتی رہیں گی۔شراب بندی کے معاملے پر سابق وزیر اعلیٰ اوما بھارتی نے کہا ہے کہ وہ ریاست میں شراب بندی کی تحریک چلائیں گی اور 15 جنوری سے ان کی قیادت میں شراب بندی کی تحریک چلائی جائے گی۔اوما بھارتی نے دعویٰ کیا کہ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ اور وی ڈی شرما کی قیادت میں شرا ب پرپابندی نافذہوگی۔ اوما بھارتی اس سے قبل کئی بار ریاست میں شراب پرپابندی کا مطالبہ کر چکی ہیں۔