بی جے پی لیڈر نے دپیکا سے ممبئی میں ناچنے کا کیااستفسار

,

   

برسراقتدار کانگریس پارٹی نے بھارگو اس قسم سے دئے گئے بیان کی مذمت کی اور اس کو ”مخالف خواتین“ قراردیاہے

بھوپال۔مدھیہ پردیش سے تعلق رکھنے والے بی جے پی کے سینئر لیڈر گوپال بھارگو پر جمعرات کے روز اس وقت تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا جب انہوں بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پدکون کو مشورہ دیاتھا کہ جواہرلال نہرو یونیورسٹی(جے این یو) کا دورہ کرنے کے بجائے وہ ممبئی میں ڈانس کریں

۔مدھیہ پردیش اسمبلی میں بی جے پی قائد مقننہ پارٹی مسٹربھارگو دراصل حالیہ دنوں میں دپیکا پدکون کے جے این یو پہنچ کر نقاب پوش غنڈوں کے ہاتھوں اتوار کی شام نشانہ بنائے گئے طلبہ وطالبات سے اظہار یگانگت پہنچنے کو تنقید کا کشانہ بنارہے تھے۔

مسٹربھارگو نے کہاکہ ”اگر بالی ووڈ کے ادکارائیں یونیورسٹی کیمپس جانا شروع کرتی ہیں تو طلبہ کی تعلیم پر اس کا اثر پڑے گا۔جے این یو جانے کے بعد بجائے دپیکا کو چاہئے کہ وہ ممبئی میں ڈانس کریں“۔

مذکورہ اپوزیشن لیڈر نے الزام عائد کیاکہ دپیکا جے این یو کیمپس میں تشدد کے متاثرین کے ساتھ کھڑی ہوکر سیاست کررہی ہیں

https://www.youtube.com/watch?v=Q2Knv9jda38

مسٹر بھارگو نے دپیکا سے استفسار کیاکہ”اگر آپ کو اتنی ہی سیاست سے دلچسپی ہے تو اداکاری چھوڑ کر سرگرم سیاست کا حصہ بن جائیں“۔

برسراقتدار کانگریس پارٹی نے بھارگو اس قسم سے دئے گئے بیان کی مذمت کی اور اس کو ”مخالف خواتین“ قراردیاہے

۔یہاں پر کانگریس کے ترجمان پنکج چترویدی نے کہاکہ ”ایسا کہنا بڑے افسوس کی بات ہے کہ فلمی اداکارؤں کے یونیورسٹیوں سے دوروں سے اداروں میں تعلیم متاثر ہوتی ہے“