بی جے پی ملک میں نفرت پھیلارہی ہے : ٹی آر ایس

   

بھونگیر /12 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹی آر ایس پارٹی ضلع صدر کے راما کرشنا ریڈی نے آج بھونگیر میں ٹی آر ایس پارٹی کے دفتر میں پریس کانفرنس منعقد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے ملک میں نفرت کو عام کیا ہے۔گزشتہ آٹھ سالہ بی جے پی دور حکومت میں ملک میں نفرت پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے۔بی جے پی نے گجرات ماڈل کے نام پر ملک میں کامیابی حاصل کی لیکن گزشتہ آٹھ سال میں ترقیاتی کام ٹھپ ہوکر رہے گئے ہے۔ملک میں آج بھی کئی ایسے علاقے موجود ہے۔جہاں پر پانی کی قلت سے عوام پریشان ہے۔بی جے پی برسراقتدار حکومت کی ریاستوں میں خستہ حال سڑکیں،بجلی کی موثر انداز میںعدم سربراہی،بے روزگاری،اور دیگر عوامی مسائل سے وہاں کی عوام پریشان ہے۔کئی دیہی علاقوں میں پینے کا پانی میسر نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں ٹی آر ایس حکومت نے چیف منسٹر کے چندراشیکھرراو کی قیادت میں کافی ترقیاتی کاموں کو انجام دیا ہے۔منوگوڈ ضمنی انتخابات میں ٹی آر ایس امیدوار کی کامیابی یقینی ہے۔ٹی آر ایس دور اقتدار میں ہی ضلع نلگنڈہ کو فلورائیڈ سے پاک ضلع بنایا گیا ہے۔مشن بھگیرتا کے ذریعہ بہتر پینے کا پانی گھرگھر سربراہ کیا جارہا ہے۔اس موقع پر کسان رابطہ کمیٹی کے ضلع صدر امریندر،نائب صدرنشین بلدیہ کرشٹیا،اور دیگرموجود تھے۔