بی جے پی مہلک ہتھیاروں کے جنون کے عارضے میں مبتلا :محبوبہ مفتی

   

سری نگر،24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بی جے پی کی ایک وزیر کے کانگریس صدر راہل گاندھی کے خلاف ایک بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی مہلک ہتھیاروں کے جنون کے عارضے میں مبتلا ہے ۔واضح رہے کہ بی جے پی کی ایک وزیر پنکجا منڈے نے کہا ہے کہ راہل گاندھی کو ایک بم کے ساتھ باندھ کر دوسرے ملک بھیج دینا چاہئے ۔محبوبہ مفتی نے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ‘بی جے پی بموں، دھماکہ خیز سرگنوں اور نیو کلیائی ہتھیاروں کے جنون کے عارضے میں مبتلا ہے ، ایسے تشدد آمیز تاثرات شرمناک بھی ہیں اور ناجائز بھی ہیں، لیکن الیکشن کمیشن آف انڈیا سے کارروائی کی امید نہیں کی جاسکتی ہے کیونکہ وہ کمبھ کرن کی طرح خواب خرگوش میں ہے ‘۔