بی جے پی مہیلا مورچہ کی لیڈر نے ایف بی پر جنسی تشدد کے لئے اکسایا’کھلے عام مسلم عورتوں کی عصمت ریزی کرو‘۔

,

   

نئی دہلی۔ برسراقتدار بی جے پی کی اترپردیش میں مہیلا مورچہ لیڈر رام کولا سنیتا سنگھ گور کو سوشیل میڈیا پلیٹ فارم پر ملک میں مسلم خواتین کے ساتھ جنسی تشدد کو بڑھاوا دینے اور عصمت ریزی کے لئے اکسانے کا پیغام ارسال کرنے کی وجہہ سے مبینہ طور پرعہدہ سے ہٹادیاگیاہے۔

دی وائیر کی رپورٹ ہے کہ بی جے پی لیڈر کی مسلم خواتین کے تئیں ہندوستان کو بچانے کی بے ہودہ سونچ کے سبب انٹرنٹ صارفین کی برہمی منظرعام پر ائی ہے۔

اس کا فیس بک پر ہندی پوسٹ جس میں لکھا ہے کہ ”ان (مسلمانوں) کے لئے صرف ایک ہی طریقہ ہے۔

ہندو بھائیوں کو دس کے گروپ میں جاکر مسلمانوں کی ماؤں او ربہنوں کی سڑکوں پر عصمت ریزی کرنا ہوگا اور بیچ بازار میں سولی پر لٹکا دیناچاہئے تاکہ دوسرے لوگ دیکھ سکیں“۔

نیوز ذرائع کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے ان کا وقار لوٹے گا‘ چونکہ پوسٹ ہٹادیاگیا ہے جس کی وجہہ سے تبصرہ کی صحیح تاریخ کا تعین نہیں ہوسکا ہے

۔بی جے پی مہیلا مورچہ کی قومی صدر وجئے راہتاکر نے ان کے ٹوئٹ کے جواب میں کہا کہ نفرت پر مشتمل تبصرہ قابل برداشت نہیں ہے