بی جے پی نے شیوسینا سے غلاموں جیسا سلوک کیا : سنجے راوت

   

ممبئی ۔ شیوسینا لیڈر سنجے راوت نے الزام عائد کیا کہ جب مہاراشٹرا میں 2014-19 تک بی جے پی برسر اقتدار تھی اس نے شیوسینا سے غلاموں جیسا سلوک کیا ہے ۔ سینا ورکرس سے جلگاوں میں خطاب کرتے ہوئے راوت نے کہا کہ شیوسینا کو دوسرا درجہ دیا گیا تھا اور غلاموں جیسا برتاو کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اسی اقتدار کی مدد سے شیوسینا کو توڑنے اور ختم کرنے کی کوشش کی گئی تھی جو شیوسینا کی بدولت ہی بی جے پی کو ملا تھا ۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھو ٹھاکرے نے حال میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات کی تھی ۔ اس سے ریاست میں کچھ قیاس آرائیاں شروع ہوگئی تھیں۔