مذکورہ کانگریس نے پہلے ہی حکومت سے ٹیک فوگ ایکل پر جوابات کی مانگ کی ہے اور سپریم کورٹ سے بھی مداخلت کا استفسار کیاہے۔
نئی دہلی۔ کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے ہفتہ کے روز مرکز کی بی جے پی حکومت کومختلف نفرت کی ”فیکٹریاں“ قائم کرنے کا مورد الزام ٹہرایا او رکہاکہ ان میں سے ایک ٹیک فوگ ایپ ہے۔
انہوں نے کہاکہ سارا ملک اس بات پر حیران ہے ایک مخصوص مذہب کی خواتین کونشانہ بنانے والے ’بلی ایپ‘ معاملے کی ملزمین کی عمر کے حساب سے اس قدر نفرت کی کہاں سے آرہی ہے۔
گاندھی نے ہندی میں ایک ٹوئٹ کرتے ہوئے کہاکہ ”بلی ایپ معاملے میں کم عمر ملزمین کودیکھتے ہوئے سارا ملک پوچھ رہا ہے کہ اس قدر نفرت کہاں سے آرہی ہے۔ درحقیقت بی جے پی نے نفرت کی کئی فیکٹریاں قائم کی ہیں۔
ان میں سے ایک ٹیک فوگ ہے“۔انہوں نے ایک رپورٹ ٹیگ کی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ ٹیک فوج بی جے پی کا مدد گار ایپ ہے جس نے سائبر آرمی جو طاقت دی ہے کہ وہ نفرت کو پھیلائیں اور سوشیل میڈیاکے رحجانات پر حاوی رہیں۔
مذکورہ کانگریس نے پہلے ہی حکومت سے ٹیک فوگ ایکل پر جوابات کی مانگ کی ہے اور سپریم کورٹ سے بھی مداخلت کا استفسار کیاہے۔
سینکڑوں مسلم خواتین کی چھیڑ چھاڑ والوں کی تصویروں کے ساتھ ہراج’بلی بائی‘ ایپ پر پوسٹ کی گئی ہے جو سافٹ ویر پلیٹ فارم گیٹ ہب پر موجود ہے۔