بی جے پی نے ہمارا گھر توڑا

   

ممبئی : بی جے پی پر اپنے گھر کو توڑنے کا سنگین الزام لگاتے ہوئے بارامتی سے این سی پی ( شرد پوار) کی امیدوار سپریا سولے نے اپنی لڑائی کو بی جے پی کی غلط پالیسیوں کے خلاف لڑائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘‘میرے لیے بارامتی کی لڑائی نظریاتی لڑائی ہے ۔ میری لڑائی کسی شخص سے نہیں ہے اور میری سیاست ذاتی نہیں ہے “۔یہ واضح ہو جانے کے بعد کی اب بارامتی سے این سی پی( اجیت پوار ) کی جانب سے سنیترا پوار(اہلیہ اجیت پوار) کو میدان میں اتارا گیا ہے ، سپریا نے سنگین الزام لگایا کہ “بی جے پی نے ہمارے گھر کو توڑا ہے ۔ ‘‘بڑے بھائی کی بیوی ماں جیسی ہوتی ہے “۔ عیاں رہے کہ بارامتی حلقہ لوک سبھا انتخابات میں اب سپریا سولے اور سنیترا پوار کے درمیان مقابلہ ہونے والا ہے ۔ این سی پی شرد چندر پوار پارٹی نے سپریا سولے کو بارامتی سے امیدوار بنایا ہے ۔ اس کے بعد پندرہ منٹ کے اندر سنیل تٹکرے نے پریس کانفرنس کی اور کہا کہ سنیترا پوار بارامتی مہا یوتی کی امیدوار ہوں گی۔