بی جے پی نے 2024لو ک سبھا الیکشن کی تیاری شروع کردیں

,

   

نئی دہلی۔ مذکورہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) نے 2024جنرل انتخابات کی تیاریوں کے لئے ان بوتھوں کو مضبوط بنانے والی ایک ٹیم کی تشکیل عمل میں لائی ہے جو مضبوط نہیں ہیں اور انتخابات کے پیش نظر ایک مہم عوام تک نہیں پہنچ پائی ہے۔

بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اس مہم کاافتتاح کریں گے۔ تاہم اس مہم کی شروعات کی تاریخ کوابھی قطعیت نہیں دی گئی ہے۔ مختلف ریاستوں کے نمائندے اس مہم میں شامل ہوں گے۔ مہم کے اختتام کے لئے انتخابات کی تاریخوں کے اعلان سے تین ماہ تک کاوقت دیاہے۔

ذرائع کے بموجب اس مہم شامل کرنے کے لئے ملک بھر سے ایم پیزکو تعینات کرنے کاکام جاری ہے۔ ایم پیز کے علاوہ تمام ریاستوں کے بی جے پی سربراہان اور ضلع صدور اس مہم میں رول ادا کریں گے۔

تین مرحلوں میں پارٹی اس یہ پروگرام چلانے کا منصوبہ کررہی ہے۔ پہلے مرحلے میں ٹیم کی تشکیل ہوگی۔ جن بوتوں کومضبوط بناناہے دوسرے مرحلے میں اس کی نشاندہی ہوگی۔ لوگوں تک پہنچانے کاپروگرام تیسرے مرحلے میں تیارکیاجائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مہم میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جوڑنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ اس سے قبل نڈا نے مدھیہ پردیش کے ایک اہم گروہ کے ساتھ 2023اسٹیٹ اسمبلی انتخابات کے لئے حکمت عملی کی تشکیل کے مقصد سے منعقدہ ایک میٹنگ کی صدرات کی ہے۔