حیدرآباد۔/8 جنوری، ( سیاست نیوز) بی جے پی کے پولنگ بوتھ کمیٹیوں کے اجلاس میں تکنیکی خرابی کے باعث رکاوٹ پیدا ہوئی۔ اس اجلاس سے بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا دہلی سے ورچول خطاب کرنے والے تھے۔ ٹیکنیشن خرابی کو دور کرنے میں ناکام ہوئے تاہم بی جے پی کے ریاستی صدر نے پولنگ بوتھ پیانل سے خطاب کیا جبکہ مرکزی وزیر کشن ریڈی کی تقریر آواز کے بغیر جاری رہی۔ تکنیکی خرابی کے نتیجہ میں رکن اسمبلی ایٹالہ راجندر اور ریاستی صدر بنڈی سنجے ایک ہی وقت میں کارکنوں سے خطاب کرنے لگے۔ بنڈی سنجے نامپلی میں پارٹی آفس سے جبکہ راجندر کسی اور مقام سے خطاب کررہے تھے۔ میٹنگ کے انعقاد کے سلسلہ میں ویڈیو کانفرنس کے سسٹم میں خرابی کے باعث یہ صورتحال پیدا ہوئی۔ قائدین نے دعویٰ کیا ہے کہ تکنیکی مسائل کے باوجود 3 ہزار سے زائد پولنگ بوتھ کمیٹیوں کے ارکان نے اجلاس میں شرکت کی۔ر
چارمینار اور چندرائن گٹہ اسمبلی حلقوں کے نمائندے شریک نہیں ہوئے۔ بوتھ کمیٹی کے ارکان سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ سرل ایپ ڈاون لوڈ کریں اور اس میں اپنے نام درج کرائیں۔ سوشیل میڈیا کی سرگرمیوں پر بی جے پی نے توجہ مرکوز کی ہے۔ر