بی جے پی کا تلنگانہ میں 17 لوک سبھا نشستوں پر تنہا مقابلہ : کشن ریڈی

   

حیدرآباد ۔ 17 فبروری (سیاست نیوز) مرکزی وزیر اور بی جے پی تلنگانہ اسٹیٹ یونٹ صدر جی کشن ریڈی نے کہا کہ زعفرانی پارٹی ریاست تلنگانہ میں تمام 17 لوک سبھا حلقوں سے اپنے طور پر انتخابی مقابلہ کرے گی۔ کشن ریڈی کا یہ بیان پڑوسی ریاست آندھراپردیش میں بی جے پی اور تلگودیشم پارٹی کے درمیان نشستوں پر مفاہمت کی اطلاعات کے تناظر میں آیا ہے۔