بی جے پی کی کرناٹک اسمبلی میں لو جہاد بل کی پیشکشی

   

منگلورو : بی جے پی کے کرناٹک کے صدر نلین کمار کٹیل نے کہاکہ بی جے پی آئندہ اسمبلی اجلاس میں ‘لوجہاد’ بل پیش کرنے کی کوشش کرے گی۔ کٹیل نے ہفتہ کی شام پارٹی کے گرام سوراج اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت گائے کو قتل کرنے پر پابندی سے متعلق بل پھر سے پیش کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے لیڈر ریاست میں ‘شادی کے لئے جبراَ َ مذہب تبدیلی پر روک لگانے کے لئے قانون بنانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔