بی جے پی کے برسراقتدار ریاستوں میں مساجد سے لاؤڈ اسپیکر نکال دینا چاہئے۔ توگاڑیہ

,

   

ناگپور۔ وشواہندو پریشد کے سابق صدر توگاڑیہ نے منگل کے روز کہاکہ بی جے پی کو ان ریاستوں کے مساجد سے لاؤڈ اسپیکرس نکال دینا چاہئے کہاں پر ان کا اقتدار ہے۔

حالیہ عرصہ میں ایم این ایس کے قائد راج ٹھاکرے کے دئے گئے بیان جس میں مہارشٹرا حکومت سے مساجد سے لاؤڈ اسپیکرس نکالنے کی مانگ کی گئی تھی کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے اشارہ دیا کہ جب ریاست میں اقتدار میں تھی‘ بی جے پی نے اس طرح کا کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

توگاڑیہ نے رپورٹرس کو بتایا کہ”بی جے پی میں موجود میں اپنے دوستوں سے درخواست کرنا چاہوں گا کہ وہ ان میں ریاستوں میں لاؤڈ اسپیکرس نکالے جہاں پر وہ اقتدار میں ہے۔

تم مہارشٹرا میں احتجاج کررہے ہوں مگر مدھیہ پردیش او رگجرات میں لاؤڈ اسپیکرس نہیں نکال رہے ہو“۔راج ٹھاکرے کا نام لئے بغیر انہوں نے یہ بھی کہاکہ جب بی جے پی ریاست میں برسراقتدار تھی اس وقت یہ مانگ نہیں کی گئی۔

توگاڑیہ نے کہاکہ ”د س سال قبل ہم نے مہارشٹرا میں مساجد سے لاؤڈ اسپیکرس ہٹانے کی مانگ کی تھی‘ او رہم پچھلے دوسالوں سے اترپردیش میں بھی اسی طرح کی مانگ کررہے ہیں“۔انہوں نے مانگ کی کہ مذکورہ مرکزی حکومت کو سارے ملک میں لاؤڈ اسپیکرس پر سپریم کورٹ کے احکامات کو نافذ کرنا چاہئے۔