اتراکھنڈ چیف منسٹر پشکر سنگھ دھامی نے ریاستی وزیر ہرک سنگھ راؤت کواتوار کے روز کابینہ سے برطرف کردیاتھا۔
نئی دہلی۔اسمبلی انتخابات کے سامنے بھارتیہ جنتا پارٹی سے نکالے گئے وزیر ہرک سنگھ روات نے کہاکہ اتراکھنڈ میں کانگریس حکومت تشکیل دے گی۔
اے این ائی سے بات کرتے ہوئے ایچ ایس راؤت نے کہاکہ ”کانگریس پارٹی اتراکھنڈ میں حکومت تشکیل دی گے۔ میں کانگریس پارٹی کے لئے کام کروں گا“۔ انہوں نے کہاکہ ”بی جے پی کبھی عام آدمی کو درپیش مسائل سمجھ نہیں سکتی ہے۔ میں اس پارٹی کوبہت اچھی طرح جانتاہوں۔ میں ان کی پیش رفت کو سمجھتاہوں۔
میں لوگوں کی فلاح وبہبود کے لئے اپنے کام کو جاری رکھوں گا“۔اتراکھنڈ چیف منسٹر پشکر سنگھ دھامی نے ریاستی وزیر ہرک سنگھ راؤت کواتوار کے روز کابینہ سے برطرف کردیاتھا۔
راؤت کو کابینہ سے نکالنے کا فیصلہ اتوار کے روز دہلی میں پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہونے والے اتراکھنڈ بی جے پی کی کور کمیٹی اجلاس کے دوران لیاگیاہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور اتراکھنڈ چیف منسٹر پشکر سنگھ دھامی بھی اس میٹنگ میں پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا اور ریاستی صدر مدن کوشک‘ الیکشن انچارج پرہلاد وشی اور الیکشن کے شریک انچارج آر پی سنگھ اور دیگر کے ساتھ شامل تھے۔
ہری سنگھ راؤت جس کو اجلاس میں مدعو کیاگیاتھا بی جے پی کور کمیٹی کی میٹنگ میں بھی شریک نہیں ہوئے۔
راؤت پارٹی سے اس وقت سے ناراض ہیں جب انہوں نے اپنے لئے او راپنی بہو انکروتی گوسائی کے لئے ٹکٹس طلب کئے تھے جس کے لئے بی جے پی تیار نہیں ہے۔
ذرائع کے بموجب ہرک سنگھ مسلسل تین ٹکٹوں کے لئے دباؤ ڈال رہے تھے جسمیں ان کا خود کا ایک ٹکٹ ہے اور ان کی بہواور ایک حامی کے لئے بھی ٹکٹ شامل ہے۔
اس سے قبل بھی انہوں نے اپنے مطالبات کی یکسوئی کے لئے پارٹی پر دباؤ ڈالا ہے۔ مگر اس وقت پارٹی نے ان کی دباؤ کو یکسر نظر انداز کرکے پارٹی سے برطرف کرتے ہوئے باہر کا راستہ دیکھا دیاہے۔
اس سے قبل ڈسمبر میں ہرک سنگھ راؤت نے کابینہ چھوڑ دیا اور پارٹی سے استعفیٰ دینے کی دھمکی بھی دی تھی جس کے بعد بی جے پی قائدین نے ان سے پارٹی میں برقرار رہنے کا استفسار کیاتھا جس پر انہوں نے رضامندی ظاہر کی تھی۔
کانگریس سے بغاوت کے بعدپانچ سال قبل ہرک سنگھ راؤت نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
حالانکہ کانگریس میں دوبارہ راؤت کی واپسی کی قیاس آرائیاں مختلف ہیں۔ سیاسی جماعتیں بدلنے کا ایک طویل تاریخ راؤت رکھتے ہیں۔ اتراکھنڈ کی 70میں سے 57سیٹوں پر بی جے پی نے جیت حاصل کی تھی۔
فبروری 14کو ریاست کے 70اراکین کے ایوان کے لئے انتخابات مقرر ہیں۔ مارچ10کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔