بی جے پی کے غرور کے خلاف عآ پ کی جیت ہے

,

   

لکھنو۔سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھیلیش یادو نے منگل کے روم کہاکہ عام آدمی پارٹی کی دہلی میں جیب نے سارے ملک کو ایک واضح پیغام دیا ہے۔

اکھیلش نے کہاکہ دہلی کے لوگوں نے بی جے پی کے غرور کے خلاف ووٹ دیاہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام نے ترقی کے نام پر ووٹ دیاہے۔

انہوں نے کہاکہ اب تک سب سے گرا ہوئی سیاست اور فرقہ واریت پر مشتمل انتخابی مہم کے ذریعہ بی جے پی نے الیکشن کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کی ہر ممکن کوشش کی تھی۔

انہوں نے عام آدمی پارٹی اور اس کے قائدین کو پارٹی کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ اس الیکشن سے ملک کی سیاسی سونچ میں تبدیلی ائے گی۔