کلکتہ-ایک بار پھر بی جے پی کی قیادت والی حکومت کی سخت تنقید کرتے ہوئے شمالی دیناج کے پور کے رائے گنج میں ممتا بنرجی نے کہا کہ انتخابات کے بعد مرکزمیں حکومت سازی میں ترنمول کانگریس اہم کردار ادا کرے گی۔بنگال کے عوام کی حمایت اور اعتماد ترنمول کانگریس کو حاصل ہے کیوں کہ ہم زمینی سطح پر کام کرتے ہیں اور عام لوگوں کیلئے جدو جہد کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں صرف ترنمول کانگریس ہی بی جے ہی کو شکست دے سکتی ہے ،اپوزیشن جماعتوں کو بدنام کرنے کیلئے بی جے پی نے تمام مرکزی ایجنسیوں کا غلط استعمال کررہی ہے اور یہ بہت ہی خطرناک ہے ۔
بی جے پی چاہتی ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اس کی بالادستی کو تسلیم کرلے مگر یہ جمہوریت اور یہاں کے عوام جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں وہ کبھی بھی اس طرح کی سوچ اور فکر پر یقین نہیں رکھتی ہے ۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ اس وقت ملک میں 20ملین نوجوان بے روزگار ہوگئے ہیں،مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے روزگار کے مواقع کم ہورہے ہیں۔ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال کے 42میں سے 42سیٹوں پر ہم کامیابی حاصل کریں گے اور مودی بابو کے ہٹلر شاہی رویہ کو چلنے نہیں دیں گے ۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ بنگال میں صرف ترنمول کانگریس ہی بی جے پی کامقابلہ کررہی ہے ۔
خواتین کے علاج کیلئے ہم پانچ ہزار کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔مرکز نے اس فنڈ میں کوئی مدد نہیں کی ہے ۔مودی حکومت نے عوام کیلئے کچھ بھی نہیں کیا ہے ۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی اس مرتبہ ای وی ایم مشین کی مدد سے کامیاب نہیں ہوسکتی ہے ۔
ہم ہر ایک ووٹنگ مشین کی نگرانی کریں گے ۔وی وی پی اے ٹی کے ذریعہ ہر ایک ووٹ کی تصدیق کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے نوجوان کی تربیت کی ہے ۔
ممتا بنرجی نے کہاکہ ہم مرکزی حکومت کی طرح امیروں کے لئے نہیں بلکہ غریبوں کیلئے کام کیا ہے
۔ممتا بنرجی نے کہا کہ پلوامہ میں بڑی تعداد میں نوجوانوں کی موت ہوگئی ہے مگر ہمارے وزیر اعظم جو اپنے آپ کو چوکیدار بولتے ہیں وہ کیا کررہے تھے ۔
ممتا بنرجی نے کہا بی جے پی این آر سی اور شہری ترمیمی بل کی بات کررہی ہے مگر یہ کس کے لئے ہے ؟پہلے اپنے ملک کے شہریوں کو غیر ملکی قرار دیا جائے اس کے بعد انہیں شہریت دینے کا عمل شروع ہوگا۔پانچ سالوں تک اپنے ملک میں کیمپوں میں رہنے پر مجبور کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ این آر سی اور شہری ترمیمی بل کے نام پر بنگال کے عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا ہے ۔