بی جے پی 150سے زیادہ سیٹیں نہیں جیتے گی:راہول گاندھی

,

   

گرائجویٹ نوجوانوں کو نوکری کا وعدہ‘ بھاگلپور میں ریالی سے خطاب

بھاگلپور: کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے ہفتہ کے روز مرکز میں برسراقتدار بی جے پی پر آئین کو ختم کرنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا لیکن اس عزم کا اظہار کیا کہ اپوزیشن انڈیا بلاک اس کوشش کو ناکام بنائے گا۔بھاگلپور میں ایک انتخابی ریالی سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی نے بی جے پی کے ان دعووں کا بھی مذاق اڑایا کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں 370 سے زیادہ نشستیں حاصل کرے گی۔ بی جے پی کے لوگ کہتے رہے ہیں کہ وہ اتنی یا اتنی سیٹیں حاصل کر لیں گے۔ لیکن بی جے پی 150سے زیادہ سیٹیں حاصل نہیں کر پائے گی ۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ان کی حکومت کے برسراقتدار آنے کے ساتھ ہی اگنی ویر منصوبہ کو ختم کر دیں گے۔ راہل گاندھی نے اپنی تقریر میں سب سے زیادہ روزگار پر بات کی اور نوجوانوں کو مختلف سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔راہل گاندھی بھاگلپور کے سینڈس کمپاو?نڈ سے خطاب کر رہے تھے، جس میں بہار کے قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو اور وی آئی پی کے سربراہ مکیش سہنی بھی موجود تھے۔ یہاں تمام رہنماو?ں نے کانگریس کے امیدوار اجیت شرما کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کی۔ چلچلاتی دھوپ اور شدید گرمی میں بھی بڑی تعداد میں لوگ اپنے لیڈران کی تقاریر سننے کے لئے جلسہ کے میدان میں پہنچے تھے۔راہل گاندھی کا خطاب سننے کے لیے بڑی تعداد میں خواتین بھی میدان میں تشریف لائیں۔ راہل گاندھی کو دیکھنے اور سننے میں خاص طور پر نوجوان لڑکے اور لڑکیوں میں غضب کا جوش و خروش نظر آ رہا تھا۔ راہل گاندھی نے یہاں بھی بی جے پی اور وزیر اعظم مودی پر حملے جاری رکھے۔راہل گاندھی نے بھاگلپور جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے لوگ بات کرتے ہیں، اِتنی سیٹیں آئیں گی، اُتنی سیٹیں آئیں گی۔ لیکن میں کہتا ہوں کہ این ڈی اے کو 150 سے زیادہ سیٹیں نہیں آئیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری حکومت بنتے ہی اگنی ویر منصوبہ کو اٹھا کر پھینک دیں گے، ملک کو دو قسم کے شہید نہیں چاہئیں۔دریں اثنا، راہل گاندھی نے یکے بعد دیگرے وعدے کئے اور بتایا کہ کانگریس اور انڈیا کی حکومت بنی تو عوام کو کیا کیا ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو پیسی مودی حکومت نے امیروں میں بانٹ دیا ہے، ہماری حکومت بنی تو اس پیسے کو غریبوں میں تقسیم کر دیں گے۔راہل گاندھی نے مزید کہا، ’’ہر خاندان سے ایک خاتون کا انتخاب کیا جائے گا، کانگریس اس خاتون کے بینک اکاؤنٹ میں ایک سال کے لیے ایک لاکھ روپے جمع کرے گی یعنی ہر ماہ اکاؤنٹ میں 8 ہزار 500 روپے جمع کیے جائیں گے۔ کروڑوں نوجوانوں کو تربیت ملے گی۔ ہمارے نوجوان جو سڑکوں پر گھوم رہے ہیں، ان کے بینک کھاتوں میں پیسہ آئے گا۔ منریگا کی 25 سال کی رقم معاف کر دی گئی ہے۔ اتحاد نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم نے جو بھی پیسہ سرمایہ داروں کو دیا، ہم غریبوں کو دیں گے۔دریں اثنا، تیجسوی یادو نے اپنی تقریر میں کہا کہ 400 پار کی فلم فلاپ ہو گئی ہے۔ ہم پہلے اور دوسرے مرحلے میں جیت رہے ہیں۔ انہوں نے پورنیہ سے آر جے ڈی امیدوار بیما بھارتی کے حق میں بھی مہم چلائی۔ آپ کو بتا دیں کہ بھاگلپور سے اس سیٹ کے لیے کانگریس کے امیدوار اجیت شرما ہیں۔ یہاں ان کا مقابلہ جے ڈی یو امیدوار اور موجودہ ایم پی اجے کمار منڈل سے ہے۔ پروگرام میں پورنیہ سے آر جے ڈی امیدوار بیما بھارتی بھی موجود تھیں۔

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہول گاندھی
نئی دہلی : کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرکے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔ گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی ملک میں کرپشن کا اسکول ’چلا رہے ہیں، جہاں وہ‘ کرپشن سائنس‘کے موضوع کے تحت ’چندے کا دھندہ‘ سمیت ہر باب کو خود تفصیل سے پڑھا رہے ہیں۔ انہوں نے مودی حکومت کی بدعنوانی کے طریقہ کار کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ جیسے چھاپے کے ذریعے چندے کیسے بٹورے جاتے ہیں، کیسے عطیات لینے کے بعد ٹھیکے تقسیم کیے جاتے ہیں، بدعنوان لیڈروں کو دھونے والی واشنگ مشینیں کیسے کام کرتی ہیں؟ ایجنسیوں کو ریکوری ایجنٹ بنا کر، ’بیل اورجیل‘ کام کا کھیل کیسے ہوتا ہے ۔ راہول گاندھی نے کہا کہ بدعنوان لوگوں کی آماجگاہ بن چکی بی جے پی نے اپنے لیڈروں کے لیے اس ’کریش کورس‘کو لازمی کردیا ہے ، جس کی قیمت ملک کے عام لوگ ادا کر رہے ہیں۔ انڈیا اتحاد کی حکومت بدعنوانی کے اس اسکول لگا کر اس کورس کو ہمیشہ کے لیے بند کر دے گی۔