بی جے ڈی نے شہریت بل حکومت کی حمایت کا اعلان کیاہے۔

,

   

این ڈی اے کے گھیرے کے باہر بی جے ڈی بی جے پی کی سب سے اہم ساتھی کے طور پر ابھری ہے۔ جون میں پٹنائک نے بی جے پی کے راجیہ سبھا امیدوار اشونی ویشانوی کی حمایت کرتے ہوئے سب کو حیران کردیاتھا باوجود اس کے ان کی پارٹی نے اپنے تیسرے امیدوار کو میدان میں اتارا تھا۔ مگر اب۔۔۔۔۔۔۔۔

نئی دہلی۔اڈیشہ کے چیف منسٹر نوین پٹنائیک کی زیرقیادت بجو جنتادل نے فیصلہ کیاہے کہ وہ شہریت (ترمیم) بل پر حکومت کی حمایت کرے گی۔ بی جے ڈی کے لوک سبھا ایم پی نے کہاکہ ”میں نہیں سمجھتا ہے کہ لوک سبھا میں حکومت کی حمایت کی کوئی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس کے پاس اکثریت ہے۔

جہاں تک راجیہ سبھا کی بات ہے تو ہم حکومت کی تائید کریں گے۔قبائیلیوں کے متعلق کچھ پابندیاں ہمارے پاس تھیں جن کا خیال رکھا گیاہے“۔ ایوان میں بی جے ڈی کے سات اراکین پارلیمنٹ ہیں۔

جمعہ کے روز ایوان کی کاروائی ختم ہونے کے بعد پیر کے روز بل کو پارلیمنٹ میں پیش کردیاگیاہے۔این ڈی اے کے گھیرے کے باہر بی جے ڈی بی جے پی کی سب سے اہم ساتھی کے طور پر ابھری ہے۔

جون میں پٹنائک نے بی جے پی کے راجیہ سبھا امیدوار اشونی ویشانوی کی حمایت کرتے ہوئے سب کو حیران کردیاتھا باوجود اس کے ان کی پارٹی نے اپنے تیسرے امیدوار کو میدان میں اتارا تھا۔بی جے ڈی نے ارٹیکل370اور طلاق ثلاثہ پر بھی راجیہ سبھا میں حکومت کی مدد کی تھی۔

ترنمول کانگریس ڈیرک اوبرین نے کہاکہ ”بی جے ڈی محض این ڈی اے کا حصہ ہے۔ برسراقتدارپارٹی پارٹی کی سازشوں میں وہ ملوث ہیں“۔

بی جے ڈی ذرائع نے کہاکہ قومی سطح پر بی جے پی کے ساتھ ان کا کوئی تنازعہ نہیں ہے اور اس کے علاوہ حکومت کی مخالفت کی کوئی وجہہ نہیں ہے‘ بالخصوص جب اس نے سابق میں تعداد اکٹھا کی ہے