بی جے ڈی کی سینئر ایم ایل اےوی سوگنا کماری دیو کا دیہانت

   

بھونیشور: بیجو جنتا دل (بی جے ڈی) کی لیڈر اور 10 بار کی ایم ایل اے وی سوگنانا کماری دیو کا جمعہ کی رات چینائی کے ایک خانگی اسپتال میں دیہانت ہوگیا۔ ان کی عمر 87 برس تھی۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین نے محترمہ دیو کے دیہانت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔
اجمیر درگاہ پر پریس کانفرنس کرنے کی اجازت نہیں
اجمیر : راجستھان میں اجمیر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (شہر) جگدیش پرساد گوڑ نے مہارانا پرتاپ سینا کے قومی صدر راجیہ وردھن سنگھ پرمار کو اجمیر میں پریس کانفرنس کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے ۔ پرمار نے اجمیر میں ‘اجمیر درگاہ نہیں، یہ ایک مقدس ہندو مندر ہے کے عنوان پر ایک پریس کانفرنس کی اجازت مانگی تھی لیکن بالآخر ہفتہ کو ایک تحریری خط کے ذریعے سٹی مجسٹریٹ نے انہیں اجازت دینے سے انکار کر دیا۔