حیدرآباد ۔ 9 ۔ اکتوبر (سیاست نیوز) سابق میئر اور پردیش کانگریس کے نائب بی رام موہن نے جوبلی ہلز ضمنی چناؤ میں بی جے پی ٹکٹ پر مقابلہ کی اطلاعات کو مسترد کردیا۔ میڈیا اور سوشیل میڈیا کے بعض گوشوں میں یہ اطلاعات گشت کر رہی ہے کہ کانگریس سے ٹکٹ سے محرومی پر بی رام موہن بی جے پی کے ٹکٹ پر مقابلہ کرسکتے ہیں۔ رام موہن نے وضاحت کرکے وائرل خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ میری امیدواری پر بی جے پی میں داخلی مشاورت سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ میں کانگریس میں ہوں اور اسی میں رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس میں مطمئن ہیں اور جوبلی ہلز میں کامیابی کیلئے مساعی کرونگا۔1