بی سی ذاتوں کی مردم شماری کو آئینی طور پر تسلیم کیا جائے

   

جنگاؤں میں بی سی انٹلیکچول فورم کا اجلاس ، ٹی چرنجیویلو ، جمال شریف ایڈوکیٹ و دیگر کا خطاب
جنگاؤں۔ 11 اکتوبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جنگاؤں ضلع ہیڈکوارٹر کے کیمسٹ بھون میں آج 11 بجے دن بی سی انٹلیکچول فورم کا ضلعی اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس کی صدارت گڈم انیل کمار گوڑ، ایڈوکیٹ نے کی۔ اس اجلاس میں مہمان خصوصی کے طور پر ریاستی بی سی انٹلیکچول فورم کے صدر ٹی چرنجیویلو، ریٹائرڈ آئی اے ایس نے شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی سی ذاتوں کی مردم شماری کو آئینی حق کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بی سی اکثریت میں ہونے کے باوجود انہیں کوئی فائدہ اور اہمیت نہیں مل رہی ہے، بی سی کے ووٹوں سے اعلیٰ ذات کے لوگ جیت کر اقتدار میں آ رہے ہیں اور بی سی کو دبانے کی سازش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی سی میں بیداری آنی چاہئے، بی سی میں کئی ذاتیں ہونے کے باوجود ہم سب کو بی سی کے طور پر متحد ہونا چاہئے، چاہے کوئی بھی حکومت آئے بی سی کو کوئی فائدہ نہیں ہوا، اگر ہم اپنے ووٹوں کو متحد کر کے اپنے لوگوں کو کھڑا کر کے جتوائیں گے تبھی فائدہ ہوگا، تعلیم میں بھی ہمارے بچے پیچھے ہیں۔تلنگانہ بی سی کمیشن کی رکن بالا لکشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت میں بی سی کا سروے کیا گیا ہے۔چیف منسٹر ریونت ریڈی بی سی کو بہت اہمیت دے رہے ہیں، بی سی انٹلیکچول فورم کا قیام بہت اچھی بات ہے اور اس میں خواتین کو بھی اہمیت دی جانی چاہئے۔ پرنٹ انڈیا کے صدر پی۔ پرساد گوڑ، پالاکوری اشوک گوڑ، جمال شریف ایڈوکیٹ و صدر مسلم ڈیولپمنٹ کمیٹی ضلع جنگاؤںنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی سی اور اقلیت مل کر رہیں تو ہم سب کو مل کر کام کرنا چاہئے اور اپنی کمیونٹی میں بیداری لانی چاہئے۔ اس اجلاس میںابھی گوڑ، رنگو راج شیکھر، صادق علی ایڈوکیٹ، آکولہ شری کانت، پربھاکر، کنکا راجو و دیگر نے شرکت کی۔