حیدرآباد۔/30 مارچ، ( سیاست نیوز) وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ انہوں نے ملک میں بی سی طبقات کی مردم شماری کا وزیر اعظم سے مطالبہ کیا۔ وائی ایس آر کانگریس ارکان سبھاش چندر بوس، این وینکٹ رمنا اور ایودھیا رامی ریڈی نے وزیر اعظم کو یادداشت پیش کی۔ بعد میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ارکان پارلیمنٹ نے کہا کہ بی سی طبقات کی مردم شماری کے ذریعہ تعلیم اور روزگار میں تحفظات میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ قانون ساز اداروں، تعلیم و روزگار میں اقلیتی طبقات کی نمائندگی کافی کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ او بی سی طبقات کی ترقی کیلئے منصوبہ بندی ناگزیر ہے جس کے لئے مردم شماری کی ضرورت پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ، اسمبلی اور عدلیہ میں بی سی طبقات کو مناسب نمائندگی ملنی چاہیئے۔ر