حیدرآباد : /14 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ کی کے این آر ہیلت یونیور سٹی نے نیٹ 2024 کے کامیابی نشانات میں کمی کرکے بی یو ایم ایس (یونانی) اور ایوش کورسز میں داخلے کیلئے نیٹ کے اسکور 50 پرسنٹائیل کو 35 کرکے 114 نشانات پر عام زمرہ میں اہل قرار دیا اور ایس سی ، ایس ٹی اور بی سی زمرہ جات کیلئے 25 پرسنٹائیل کرکے 81 نشانات پر اہل قرار دیتے ہوئے دوبارہ نئے رجسٹریشن کا اعلامیہ جاری کیا اور /19 نومبر تک آن لائن رجسٹریشن کا موقع دیا گیا ہے جو امیدوار ایوش کیلئے رجسٹریشن نہیں کرائے اس سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ ایس سی ، ایس ٹی اور بی سی زمرہ جات کے مختص نشستوں کیلئے عام زمرہ کیلئے مطالبات کئے جارہے ہیں ۔ ایم اے حمید نے کہا کہ یونانی طب کی بقاء کیلئے اردو زبان کو لازمی قرار دیا جائے ۔