بے روزگاری مارچ۔ بے روزگار نوجوانوں کوحراست میں لے لیاگیا

   

حیدرآباد 10مارچ (یو این آئی) پولیس نے چلوبے روزگاری مارچ کے خیمہ کو برخواست کرکے بے روزگار نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔چلو بے روزگاری مارچ کے نام سے اندراپارک پر بھوک ہڑتال شروع کی گئی تھی تاہم اجازت کے بغیر بھوک ہڑتال کے سبب اس کو چیتنہ پوری علاقہ میں منتقل کردیاگیا۔ان نوجوانوں نے جی او 46 کو منسوخ کرنے ، گروپ 1,2,3کے عہدوں کو پُرکرنے کامطالبہ کیا۔