بے زبان جانور(کتا) ملبے میں پھنسے اپنے بچے کی مدد کے لئے مضطراب۔ ویڈیو

,

   

جانور ہمیں اپنے بچوں سے محبت او رشفقت کا راستے دیکھاتے ہیں
حیدرآباد۔ ایک دل کو چھولینا والا ویڈیو انیمل ایڈ ان لمیٹیڈ(اے اے یو) انڈیا کی جانب سے ایک ہفتہ قبل یوٹیوب پر پوسٹ کیاگیا ہے جس کو دیکھ کر کئی انٹرنٹ صارفین جذبات سے اپنی آنکھیں نم کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ویڈیو28اگست کے روز پوسٹ کیاگیا ہے جس کے فوری بعد18لاکھ مرتبہ یہ ویڈیو دیکھا گیا۔

مذکورہ کلب کے مطابق اے اے یو کی راحت کاری ٹیم کو ایک فون کال موصول ہے کہ مادر ڈاگ مضطراب او رمدد کے لئے رورہی ہے۔

اے اے یوٹیم فوری موقع پر پہنچی جہاں پر ایک آواہ کتا مہندم گھر کے ملنے میں پھنسے اپنے نومولود کو باہر نکالنے کے لئے زمین کھودتی ہوئی نظر ائی۔

ویڈیو ں میں صاف طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ جب راحت کاری ٹیم ملنے کو ہٹارہی ہے تو مادر ڈاگ بھی ان کی مدد کے لئے ملبے کو صاف کرنے کاکام کررہی ہے۔

اس کے علاوہ مادر ڈاگ راحت کاری ٹیم کی مشکل جگہ کی نشاندہی بھی کررہی ہے تاکہ کھدوائی کے ذریعہ وہ کتے کے پلے تک پہنچ سکے۔راحت کاری ٹیم کو اس با ت کا یقین نہیں تھا کہ آیا کتے کا پلہ مٹی کے ملبہ میں زندہ بچا ہوگا۔

ان کے لئے حیر ت کی بات یہ رہے کہ ملبے سے کتے کے بچے زندہ برآمد ہوئے۔ جس کے فوری بعد انہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیاگیا۔ اس دوران ایک سیکنڈ بھی مادر ڈاگ اپنے بچے سے دور نہیں ہوئی۔

راحت کار ی ٹیم نے مادر ڈاگ کے لئے کچھ بلانکٹس کا انتظام کیاجہاں کے سارے وہ اپنے بچوں کودودھ پلائی۔

ویڈیو ان لائن شیئر کئے جانے کے بعد کئی لوگوں نے راحت کاری ٹیم کی ستائش کی۔ ویڈیو کو سوشیل میڈیا پر کافی سراہا جارہا ہے۔ویڈیو ضرور دیکھیں

 

YouTube video