بے زمین کسانوں کو خشک سالی سے راحت فنڈ کا فائدہ ملنا چاہئے :ڈانگی

   

نئی دہلی: کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نیرج ڈانگی نے مطالبہ کیا ہے کہ خشک سالی سے راحت فنڈ کا فائدہ بے زمین کسانوں کو بھی دیا جانا چاہئے ۔ آج راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران ڈانگی نے کہا کہ فی الحال صرف چھوٹے اور معمولی کسانوں کو ہی خشک سالی سے راحت فنڈ کا فائدہ ملتا ہے ۔ بے زمین، دلت اور قبائلی کسان اس راحت فنڈ سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خشک سالی سے نہ صرف فصلیں تباہ ہوتی ہیں بلکہ جانوروں کے چارے کا مسئلہ بھی پیدا ہوتا ہے ۔ چارے کی کمی کی وجہ سے کسان اپنے جانوروں کو کھلے میں چھوڑ دیتے ہیں جسے کچھ مقامات پر گؤشالوں میں پناہ دی جاتی ہے۔