تائیوان میں 6.1 شدت کا زلزلہ‘ عمارتیں لرز اٹھیں

   

تائی پے : تائیوان میں طاقتور زلزلے کے باعث زمین لرز اٹھی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق تائیوان کے مشرقی ساحل پر جمعہ کے روز 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔جزیرے کی سینٹرل ویدر ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ابتدائی طور پر زلزلے کی شدت 6.3 بتائی گئی تھی اور ہوالین شہر کے قریب 15 کلومیٹر کی گہرائی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ واضح رہے کہ جزیرے کو 2 ٹیکٹونک پلیٹوں کے درمیان واقع ہونے کی وجہ سے اکثر زلزلوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔آخری بڑا زلزلہ اپریل کے اوائل میں آیا تھا، جس کی شدت 7.4 ریکارڈ کی گئی تھی جس میں کافی جانی و مالی نقصان ہوا تھا۔ عوام اس نوعیت کے زلزلہ کے لئے چونکہ ہمیشہ الرٹ رہتے ہیں اس لئے ان کا کوئی خاص جانی یا مالی نقصان نہیں ہوتا کیونکہ وہ حالات سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔