تائیوان کا ایک ایف -16 طیارہ لاپتہ

   

تائپے: تائیوان کی ایئر فورس کا ایک لڑاکا F-16 طیارہ لاپتہ ہو گیا ہے۔ تائیوانی وزارت دفاع کے مطابق ایک پائلٹ والا یہ طیارہ گزشتہ شب تربیتی مشن پر تھا اور پرواز کے محض دو منٹ بعد یہ راڈار سے غائب ہو گیا۔ پائلٹ کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاع نہیں ہے۔ بڑے پیمانے پر تلاش جاری ہے۔