تاج محل کا نام بدلنے کی کوشش ناکام

   

آگرہ : تاج محل کا نام بدل کر تیجو محل رکھنے کی ایک اور کوشش آج بری طرح ناکام ہوگئی جبکہ آگرہ میونسپل کارپوریشن کے خصوصی سیشن میں اس مسئلہ پر شوروغل کے مناظر دیکھنے میں آئے ۔ ایک کارپوریٹر نے نام کی تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے قرارداد پیش کی تھی لیکن شوروغل کے دوران ایوان میں اس قرارداد پر غور نہیں ہوا اور کارروائی غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی گئی ۔