تاج کرشنا پر SUTRAA ویڈنگ اسپیشل نمائش

   

حیدرآباد ۔ 10 ڈسمبر (پریس نوٹ) ویڈنگ اسپیشل نمائش Sutraa ہوٹل تاج کرشنا، بنجارہ ہلز پر 9 تا 11 ڈسمبر منعقد ہورہی ہے۔ اس سہ روزہ نمائش کا افتتاح فلمی اداکارہ ہیماجا نے کیا۔ اس کے اوقات صبح 10 تا 8 بجے شام ہیں۔ اس نمائش میں ساریز، لہنگاس، کڈس ویر، جویلری کے وسیع رینج کی نمائش اور فروخت کی جارہی ہے۔ فیشن کے شوقین لوگوں کیلئے یہ نمائش خریداری کرنے کیلئے ایک اچھا موقع ہے جہاں ملبوسات فٹ ویر اور جیولری کا خوبصورت کلکشن پیش کیا جارہا ہے۔