تاریخی مکہ مسجد میں مجلس کا پہلا جلسہ یوم القرآن

   

حیدرآباد ۔ 22 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے زیر اہتمام رمضان المبارک میں پہلا جلسہ یوم القرآن جمعہ 24 مارچ کو بعد نماز جمعہ تاریخی مکہ مسجد میں منعقد ہوگا ۔ بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد صدارت کریں گے ۔ جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس مقننہ پارٹی ، مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری جانشین حضرت صوفی اعظمؒ ، جناب سید احمد پاشاہ قادری معتمد عمومی مجلس و رکن اسمبلی یاقوت پورہ کے خطابات ہوں گے ۔ قاری ملک محمد اسمعیل علی خان کی قرات کلام پاک سے جلسہ کا آغاز ہوگا ۔ جناب راشد عبدالرزاق میمن اور جناب محمد شفیع قادری ہدیہ نعت پیش کریں گے ۔ آخر میں سلام بحضور خیر الانامؐ اور دعا پر جلسہ یوم القرآن کا اختتام ہوگا ۔۔