تاریخی چارمینار اورگولکنڈہ قلعہ سیاحوں کیلئے کھول دینے کی تجویز

,

   

حیدرآباد:شہر حیدرآباد کے تاریخی مقامات چارمینار اور قلعہ گولکنڈہ کو اس مہینہ کی 6 تاریخ سے دوبارہ سیاحوں کیلئے کھول دیا جائے گا۔ کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظرپچھلے3 ماہ سے ان سیاحتی مقامات پرسیاحوں پرروک لگادی گئی تھی۔ذرائع کے مطابق محکمہ آثار قدیمہ نے ان مقامات کو دوبارہ سیاحوں کیلئے کھولنے کا فیصلہ لیا گیا ہے ۔ البتہ روزانہ صرف 2 ہزارسیاحوں کو داخلہ کی اجازت رہے گی ۔ داخلے کیلئے ٹکٹس آن لائن فروخت کئے جائینگے ۔ ان مقامات کا دورہ کرنے والے سیاحوں کیلئے لازمی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیرپرعمل کریںاورماسک لگائیں۔