تاریخی چارمینار کے ڈیزائن پر جدید ٹی ہب کی تعمیر

   

تمام تعمیرات چار پلرس پر مشتمل ، بدلتے ہوئے تلنگانہ کی ایک مثال ، سیاحت میں مزید ایک اضافہ
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : تاریخی چارمینار ڈیزائن کے طرز پر چار ستونوں پر ٹی ہب 2.0 کی نئی عمارت تعمیر کی گئی ہے ، جو پرکشش ہونے کے ساتھ عوام کو اپنی جانب راغب کرتی ہے ۔ یہ عمارت تاریخی پس منظر کے ساتھ ساتھ جدیدیت کا امتزاج بھی ہے ۔ دنیا میں جب بھی شہر حیدرآباد کا ذکر آتا ہے ۔ سب سے پہلے چارمینار کو یاد کیا جاتا ہے جو حیدرآباد کی آن بان شان پہچان ہے ۔ ٹی ہب کی نئی عمارت کو نفیس انداز میں تعمیر کیا گیا ہے ۔ یہ بدلتے ہوئے تلنگانہ کی ایک مثال ہے ۔ جس طرح چارمینار پر اوپر چڑھنے کے لیے سیڑھیاں ہیں اس نئی عمارت میں اسی طرز کی سیڑھیاں اور لفٹس کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں اور روشنیوں کا معقول انتظام کیا گیا ہے ۔ 10 منزلہ اس جدید عمات کو ایک حصہ میں 5 منزلہ دوسرے حصے میں 5 منزلہ عمارت کو تقسیم کیا گیا ہے ۔ درمیانی حصہ ستونوں کے گرد ڈیزائن کے ساتھ خوبصورت بنایا گیا ہے ۔ ٹی ہب کی جدید عمارت کو عام روایتی تعمیرات کے بجائے منفرد جدید تقاضوں سے لیس عمارت تعمیر کی گئی ہے ۔ اس عمارت کی تعمیر میں جملہ 10 ہزار میٹرک ٹن لوہا کا استعمال کیا گیا ہے ۔ چارمینار کی طرح پہلے چار ستون تقریبا دو منزلہ اونچائی پر بنائے گئے اور پھر چار ستونوں کے درمیان حصے بنائے گئے ۔ دونوں طرف زیادہ فاصلہ اور باقی دونوں طرف کم فاصلہ رکھا گیا ۔ اس طرح پانچ منزلوں کی تعمیر کے بعد چار ستونوں پر ایک خاص اونچائی تک ڈھانچہ مکمل کیا گیا اور ان پر مزید 5 منزلہ عمارت تعمیر کی گئی ۔۔ ن