تالاب میں 4 کمسن بچے غرقاب ‘ یاچارم میں اندوہناک واقعہ

, ,

   

حیدرآباد : /2 اکٹوبر (سیاست نیوز) تعطیلات میں سیر و تفریح تین خاندانوں کیلئے صدمہ کا سبب بن گئی ۔ جہاں 4 کمسن بچے تالاب میں غرقاب ہوگئے ۔ یہ افسوسناک واقعہ حیدرآباد کے مضافات یاچارم میں پیش آیا جہاں تاڑی پتری میں واقعہ تالاب میں گرکر چار کمسن ہلاک ہوگئے جن میں دو بچوں کا ایک خاندان سے تعلق ہے ۔ مقامی عوام اور غوطہ خوروں کی مدد سے پولیس نے 4 بچوں بشمول ایک لڑکی کی نعش کو تالاب سے باہر نکالا ۔ اس واقعہ کے بعد سارے موضع میں غم و افسوس کی لہر دوڑ گئی اور مرحومین کے افراد خاندان پر سکتہ طاری ہوگیا ۔ تالاب سے نعشوں کو نکالنے کے بعد مقام حادثہ پر دردناک مناظر دیکھ کر مقامی عوام بھی اشکبار ہوگئے اور بچوں کے والدین کی آہ بکا نے سارے ماحول کو غم سے نڈھال بنایا ۔ پولیس نے بتایا کہ غرقاب ہونے والے بچوں کی شناخت 12 سالہ خالد ، 10 سالہ ریحان ، 9 سالہ عمران اور 14 سالہ سمرین کی حیثیت سے کرلی گئی ۔ انسپکٹر یاچارم لنگاریا نے بتایا کہ ایک اطلاع پر پولیس نے پہونچکر کارروائی انجام دی ۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی بچوں کا تعلق مقامی گاؤں سے ہے جو درگاہ کی زیارت کے بعد واپسی میں تالاب میں گئے تھے اور غرقاب ہوگئے ۔ بچوں کے مکان واپس آنے میں تاخیر کے بعد افراد خاندان کو یہ دردناک خبر ملی جو خوف کے عالم میں تالاب کی طرف دوڑے ۔ اپنے کمسن بچوں کی نعشو ںکو دیکھ کر والدین اس بات کا یقین نہیں کررہے تھے کہ یہ نعش ان کے نونہالوں کی ہیں ۔ بعد ازاں بچوں میں بند ہوچکی نقل و حرکت پر آہ و بکا شروع کردی اور سارا علاقہ ماتم میں بدل گیا ۔ یاچارم پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع