تاناجی میں کاجول ساوتری بائی مالوسرے کے کردار میں

   

اجئے دیوگن کی فلموں کو لیکر فائنس کے درمیان الگ ہی بے چینی دیکھنے کو ملتی ہے۔ اجئے جلد ایک نئی فلم کے ذریعہ فائنس سے روبرو ہونے والے ہیں۔ اجئے تاناجی دا ان سنگ واریر لیکر آرہے ہیں۔ اجئے کی اس فلم کو لیکر فائنس کے درمیان زبردست بے چینی ہے۔ فلم کو اوم راوت ڈائرکٹ کررہے ہیں۔ اس فلم میں اجئے کے ساتھ سبھی کے لک کا پوسٹر ریلیز کیا جاچکا ہے۔ اب فلم میں کاجول کے لک کو پیش کیا گیا ہے۔ فلم میں کاجول ساوتری بائی مالوسرے کا کردار نبھاتی نظر آئیں گی۔ وہ پوسٹر میں مرہٹی لک میں نظر آرہی ہیں۔ اس لک کو اجئے دیوگن اور کاجول نے اپنے انسٹاگرام پیچ پر شیر کیا ہے۔ اجئے اور کاجول نے پوسٹر شیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ساوتری بائی مالوسرے تاناجی کی جرأت کا سہارا ہے اور ان کی اس فلم میں کاجول اجئے کی پتنی کے روپ میں نظر آنے والی ہے۔ تاناجی میں اجئے اور کاجول ایک بار پھر سے بڑے پردے پر نظر آئیں گے۔ فلم میں اجئے دیوگن کے علاوہ سیف علی خان بھی لیڈرول میں نظر آنے والے ہیں۔ کاجول کا فلم میں مہمان رول ہے طویل عرصہ بعد اجئے اور کاجول ساتھ میں کام کرنے جارہے ہیں۔ فلم 10 جنوری 2020 کو پردے پر ریلیز ہونے والی ہے تاناجی کی کہانی 17 ویں صدی پرمبنی ہے یہ اجئے دیوگن کی 100 ویں فلم ہے۔