تبدیلی کی لہر سے مجلس خوفزدہ رکاوٹیں اور دھمکیوں سے بے خوف آزاد امیدوار ڈاکٹر لبنیٰ ثروت کی انتخابی مہم

   

حیدرآباد :۔ آزاد امیدوار ڈاکٹر لبنیٰ ثروت نے آصف نگر ڈیویژن میں انہیں انتخابی مہم چلانے سے روکنے کا مجلس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی عمل الیکشن کمیشن اور محکمہ پولیس کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے ۔ وہ ان رکاوٹوں کے خلاف الیکشن کمیشن کے ساتھ آصف نگر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کراچکی ہیں ۔ پولیس نے انہیں تحفظ فراہم کرنے کا تیقن دیا ہے ۔ ڈاکٹر لبنیٰ ثروت نے کہا کہ وہ تبدیلی کے نعرے سے مقابلہ کررہی ہیں اور عوام آصف نگر ڈیویژن میں ان کا شاندار خیر مقدم کررہے ہیں جس سے مجلس بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور ان کی انتخابی مہم میں رکاوٹیں پیدا کررہی ہیں اور انہیں دھمکیاں وصول ہورہی ہیں جس سے وہ ہرگز خوفزدہ نہیں ہے اور اپنی انتخابی مہم چلا رہی ہیں ۔ آصف نگر ڈیویژن کے عوام ایک ہی پارٹی کے مسلط سے عاجز آچکے ہیں اور تبدیلی چاہتے ہیں وہ ڈیویژن کی پسماندگی ، تعلیمی رجحان بڑھانے ، غربت کا خاتمہ کرنے ، سڑکوں کی تعمیرات اور عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے عوام سے رجوع ہورہی ہیں اور عوام ان کا تعاون و اشتراک کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے ۔ ہر جگہ ان کا خیر مقدم کیا جارہا ہے ۔ لیکن غنڈہ عناصر کی جانب سے ان کی انتخابی مہم میں رکاوٹیں پیدا کی جارہی ہیں وہ ان دھمکیوں سے ڈرنے گھبرانے والی نہیں ہے بلکہ اپنی انتخابی مہم میں مزید شدت اختیار کریں گی ۔ عوام میں ووٹ کی اہمیت تعلیم یافتہ امیدوار کو کامیاب بنانے سے ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں شعور بیدار کررہی ہیں اور عوام بھی تبدیلی کے لیے ان پر بھروسہ کررہی ہیں کیوں کہ انہیں سیاسی جماعتوں پر بھروسہ نہیں ہے۔
اس لیے ان پر بھر پور اعتماد کا اظہار کررہی ہیں ان کے کام سے اور وعدوں پر بھروسہ کررہے ہیں جس سے ان کے مخالفین خوفزدہ ہیں ۔۔