تبلیغی جماعت کے رکن 64 بیرونی باشندے گرفتار

,

   

ویزا قوانین کی خلاف ورزی اور مذہبی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا بھوپال پولیس کا الزام
بھوپال۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے دارالحکومت میں تبلیغی جماعت کے 64 بیرونی ممالک کے شہری ارکان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ وہ بیرونی شہریوں سے متعلق قوانین کو خلاف ورزی کرتے ہوئے اس تنظیم کے مختلف مذہبی پروگراموں میں حصہ لے رہے تھے۔ قبل ازیں ان کے خلاف ویزا قوانین کی خلاف ورزی کے قوانین کے تحت بھوپال کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں سات مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ کورونا وائرس وباء کے دوران دہلی میں مذہبی اجتماع کے ضمن میں تبلیغی جماعت مارچ میں میڈیا کی سرخیوں میں آگئی تھی۔ تبلیغی جماعت کے متعدد کارکن اس اجتماع میں شرکت اور گھروں کو واپسی کے بعد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے۔ تاہم گرفتار شدہ بیرونی باشندوں کے بارے میں پورے وثوق سے یہ پتہ نہیں چلا ہے کہ آیا انہوں نے دہلی کے اجتماع میں شرکت کی تھی۔ ان گرفتار شدگان میں اکثر کا تعلق کرغزستان، ازبکستان، قازقستان، تنزانیہ، جنوبی آفریقہ، مائنمار وغیرہ جیسے غریب ملکوں سے ہے۔