تبلیغی جماعت کے سلسلے میں سعودی حکومت کا موقف تشویشناک،مولانا سید ارشدمدنی نے سعودی سفیر سے ملاقات کرکے سونپا خط

   

کل تبلیغی جماعت کے خلاف مملکت سعودیہ عربیہ کی وزارت شؤون اسلامیہ کے بیان کے پس منظر میں جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے ہندوستان میں سعودی سفیر محترم سعود محمد بن ساطی سے ملاقات کے دوران کہا کہ جماعت تبلیغ کے سلسلہ میں مملکت سعودیہ کی وزارت شؤون اسلامیہ کا بیان پورے عالم کے مسلمانوں کے لیے انتہائی تشویش کا سبب بن گیاہے، چونکہ جماعت تبلیغ دیوبند ی مکتب فکر کی جماعت ہے ، اس لیے یہ امردارالعلوم دیوبند اور جمعیۃعلماء ہند کے لیے بھی تشویش کا باعث ہے۔ مملکت سعودیہ اپنے ملک کے اندرجماعت کے بارے میں کیا موقف اختیارکرتی ہے ہمیں اس سے کوئی بحث نہیں اورنہ ہم نے کبھی اس سلسلہ میں کوئی بات کی ہے ، لیکن اس وقت وزارت شؤون اسلامیہ کی طرف سے جماعت تبلیغ پر جس طرح کی تہمت لگائی گئی ہے صرف جماعت تبلیغ ہی کے لیے نہیں بلکہ تمام مسلمانوں اورخاص طورپر دین اورمذہب سے وابستہ لوگوں کے لیے بہت تکلیف دہ ہے ۔ہم نے یہ چاہا کہ ہم اپنی اس تکلیف اورجذبات کو مملکت سعودیہ کے سفیر محترم کے واسطہ سے وزیر شؤون اسلامیہ تک پہنچائیں اور ان کے اس بیان کے نتیجہ میں کیا مشکلات اور بدترین نتائج دین سے وابستہ مسلمانوں کو پہنچ سکتے ہیں ان سے باخبر کردیں