تراویح کے لیےحفاظ کرام کے انتظامات

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ مارچ : ( راست ) : کل ہند انجمن حفاظ کے پریس نوٹ کے مطابق ماہ صیام میں نماز تراویح کے لیے حسب سابق حفاظ کرام کے انتظامات کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ مساجد کے علاوہ دیگر مقامات پر نماز تراویح اور شبینوں کا اہتمام کرنے والے ذمہ دار حضرات حفاظ کرام کے ضرورت مند دفتر انجمن حفاظ کے صدر و حافظ عبدالقیوم یا مولانا سید شاہ انعام الحق امام و خطیب مسجد افضل سے باوقات نماز بالمشاہ یا سیل نمبر 8686081295 پر ربط کریں ۔ علاوہ ازیں مسجد پرنس شہامت جاہ بہادر فرن ولا لال ٹیکری کے امام مولانا حافظ عبدالباسط یمانی معتمد انجمن حفاظ سے عصر تا عشاء بالمشافہ ملاقات کرسکتے ہیں یا فون نمبر 9346671424 پر ربط کریں ۔۔