لکھنؤ:11 ستمبر(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کا فائدہ محروم طبقات تک پہنچانے کے مقصد سے نئی تکنیک کا استعمال کیا جائے گا۔ وزیر اعلی نے کل شام اپنے سرکاری رہائش گاہ پر ‘پائیدار ترقیاتی اہدف یو پی ویژن2030 ’کے تحت اہداف کے مطابق نوڈل ڈپارٹمنٹس کے ترقی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ سبھی نوڈل ڈپارٹمنٹ اور ان کے ساتھ منسلک کئے گئے محکمے یو پی سے متعلق فوکس سیکٹر پر کام کریں ار اس ضمن میں سبھی ڈپارٹمنٹ تفصیلی روپورٹ ایک ہفتے کے اندر دستیاب کرائیں۔ اس کام کو تیزی سے کیا جائے گا کیونکہ سبھی نوڈل ڈپارٹمنٹس کے تحت متعین اہداف کو حاصل کرنے کے لئے کئے گئے کاموں کی اپڈیٹ رپورٹ کی اشاعت 20 ستمبر تک ہر حال میں کی جانی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سبھی محکمے آپسی تال میل قائم کرتے ہوے مسلسل کوشش کریں اور متعلقہ رپورٹ تیار کریں۔ یوگی نے اترپردیش کے متعین 16 ایس ڈی جی اہداف جن میں نو پاورٹی، زیرو ہنگر، گڈہیلتھ اینڈ ویل بینگ(میڈیکل اینڈ ہیلتھ)، میعاری تعلیم(ثانوی تعلیم) صنفی مساوات(خواتین فلاح وبہبود)کلین واٹر اینڈ سینی ٹیشن (سینچائی)، افارڈیبل اینڈ کلین انرجی(توانائی)،ڈیسینٹ ورک ایند اکانومی گروتھ(کافی چھوٹے ،چھوٹے اور درمیانے درجے کی انڈسٹری)، انڈسٹری انویشن اینڈ انفراسٹرکچر (صنعتی ترقی)ریڈیوس ان اکوالٹیز(سماجی فلاح)، سسٹے نیبل سٹیج اینڈ کمیونٹیز(شہری ترقیات)،رسپانسبل کنجپشن اینڈ پروڈکشن (ماحولیات)، کلائمیٹ ایکشن (ماحولیات) لائف اینڈ لینڈ (جنگلات)، پیس جسٹس اینڈ اسٹرانگ انسٹی ٹیوشنس(داخلہ) اور پارٹنر شپ آف گولس(خزانہ) کی تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ان ایس ڈی جی کے نوڈل ڈپارٹمنٹس جن میں گرام وکاس، زراعت، میڈیکل اینڈ ہیلتھ، ثانوی تعلیم، خواتین فلاح، سنیچائی، توانائی، کافی چھوٹے ، چھوٹے اور درمیانے درجے کی انڈسٹریاں،صنعتی ترقی،شہری ترقیات، سماجی فلاح، ماحولیات،جنگلات،خزانہ،پنچایتی راج اور داخلہ شامل ہیں۔